parts of speech in Urdu with examples

In this article we will discuss parts of speech with Urdu translation and examples.
Parts of speech in Urdu with examples
انگلش زبان میں گفتگو کے آٹھ حصے ہوتے ہیں جن کہ ملنے سے ہماری گفتگو مکمل ہوتی ہے۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
Noun | اسم |
Pronoun | اسم ضمیر |
Adjective | اسم صفت |
Interjection | حرف فجائیہ |
Adverb | متعلق فعل |
Verb | فعل |
Preposition | حرف ربط |
Conjunction | حرف وصل/جوڑ |
اب ہم ان کو زیر بحث لاتے ہیں اور کچھ مثالیں بھی دیکھتے ہیں۔
Noun
کسی شخص جگہ یا چیز کے نام کو ناؤن کہتے ہیں ۔ مثال کے طور پر
Quaid-eAzam, Lahore, Quran Majeed, Ali, School etc.
ناؤن کی کئی قسمیں ہیں۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
Common noun, proper noun, collective noun, material noun, possessive noun.
Pronoun
پروناؤن کو اردو میں اسم ضمیر کہتے ہیں ۔ اس حرف کو کسی ناؤن کی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے ناؤن کو بار بار استعمال کرنے کی زحمت سے ہم بچ جاتے ہیں۔ کچھ پروناؤن درج ذیل ہیں۔
I,we,you,he,she,it,they etc.
پروناؤن کی کچھ قسمیں درج ذیل ہیں۔
Indefinite pronoun, reflexive pronoun, relative pronoun, possessive pronoun
Adjective
ایجیکٹو کو اردو میں اسم صفت کہتے ہیں۔ اس میں کسی شخص یا چیز کی اچھائی یا برائی بیان کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر
He is a bad boy.
She is a beatify girl.
He is an intelligent person.
ان جملوں میں اسم صفت مندرجہ ذیل استعمال ہوئے ہیں۔
Bad, beautiful, intelligent
Adverb
یہ وہ لفظ ہو تا ہے جو کسی ورب کے معنی میں اضافہ کر دے مثال کے طور پر
Very good, carefully, very quiet
وغیرہ تما م ایڈورب کی مثالیں ہیں۔
Verb
ورب کو اردو میں اسم فعل کہتے ہیں۔ جو کسی کام کے کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر کھانا ، پینا، سونا، رونا ، جانا، کھیلنا وغیرہ۔ اس کی انگریزی میں کچھ مثالیں درج ذیل ہیں۔
Sleep, sell, talk, take, read, write etc.
Preposition
اس کو اردو میں حرف ربط کہتے ہیں یعنی کہ یہ الفاظ کے درمیان ربط پیدا کرکے جملے کو بامعنی بناتا ہےاور کسی چیز کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ کہاں پر ہے۔
مثال کے طور پر درخت کے نیچے سورہا ہے۔ اس جملے میں “نیچے”حرف ربط ہے۔ اب ہم کچھ مثالیں انگلش جملوں کی دیکھتے ہیں۔
Cat is under the table.
He is sleeping under the tree.
There is no water in the jug.
Crow is sitting on the wall.
وغیرہ حرف ربط کی مثالیں ہیں Under, in, on ۔
Conjunction
یہ ایک ایسا لفظ ہے جو دو یا دو سے زیادہ جملوں کو آپس میں جوڑنے کے کام آتا ہے۔ اس کی کچھ مثالیں درج ذیل ہیں ۔
It flew here and there in search of water but it could not find water anywhere.
I can not meet you because I am busy.
He saw his shadow while he was crossing the stream.
ان جملوں میں استعمال ہونے والے کنجکشن درج ذیل ہیں۔
And, but, because, while etc.
For more examples click her
I hope you will find helpful post for you. Please post your valuable comment after reading this post.